170

عالمی ادارے اگر زمہ داری نبھانے میں ناکام ہیں تو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں براہ راست فوجی مداخلت کرے سید صلاح الدین

عالمی ادارے اگر زمہ داری نبھانے میں ناکام ہیں تو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں براہ راست فوجی مداخلت کرے سید صلاح الدین

آزاد کشمیر (ذوالقرنین حیدر بیورو چیف )مقبوضہ کشمیر میں سرگرم سب سے بڑی عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے ایک تازہ وڈیو بیان میں کہا ہے احتجاجی ریلیوں، قراردادوں اور کانفرنسوں سے مسلہ اجاگر تو ہوتا ہے لیکن ہم اس وقت فوری مداخلت چاہتے ہیں۔




عالمی ادارے اگر زمہ داری نبھانے میں ناکام ہیں تو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں براہ راست فوجی مداخلت کرے۔ اگر پاکستان کو براہ راست فوجی مداخلت میں کوئی مسلہ درپیش ہے تو آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری مہاجرین اور آزاد کشمیر کی عوام کو اسلحہ فراہم کرے کیونکہ پوری کشمیر قوم ہر گزرتے




لمحے کے ساتھ بھارتی درندوں کے ہاتھوں قتل ہونے کے خطرات و خدشات سے دوچار ہے۔سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منصوبہ صرف مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں اسکے بعد




آزاد کشمیر کی باری ہے کیونکہ مودی نے بھارتی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ علاقہ آزاد کروا کے رہینگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں