آفیسران و اہلکاران کا بچوں کو سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں داخل کروانا لازمی قرار 163

آفیسران و اہلکاران کا بچوں کو سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں داخل کروانا لازمی قرار

آفیسران و اہلکاران کا بچوں کو سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں داخل کروانا لازمی قرار

مظفرآباد(رپورٹ:ذوالقرنین حیدر ) سیکرٹریٹ ایلیمنڑی اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے محکمہ کے تمام تدریسی و انتظامی آفیسران و اہلکاران کے لیے اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں داخل کروانا لازمی قرار دیدیا اور محکمہ کے جملہ آفیسران، معلمین و معلمات جملہ کیڈر تدریسی و انتظامی سٹاف کی ترقیابیوں، ٹائم سکیل، قریبی سٹیشن پر تبادلہ جات، رخصت، جی پی ایف ریفنڈ، این او سی، قرضہ تعمیر مکان وغیرہ جیسی جملہ مراعات کو اپنے بچوں کی سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں تدریس سے منسلک کردیا ہے۔


جن اساتذہ کے بچے پرائیویٹ ادارہ جات میں زیر تعلیم ہوں گے وہ ماسوائے تنخواہ، دیگر مراعات حاصل نہ کرسکیں گے۔اس سلسلہ میں سیکرٹریٹ ایلیمنڑی اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ پالیسی سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ کے جملہ انتظامی آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ کے جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کے کیسز برائے ترقیابیاں، ٹائم سکیل، جی پی ایف ریفنڈ، قرضہ تعمیر مکان، قر یبی سٹیشن پر تبادلہ، رخصت، این او سی ودیگر الاؤنسز کے ہمراہ اس امر کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کریں کہ ان مدرسین کے بچے کسی پرائیویٹ ادارے میں زیر تعلیم نہ ہیں۔غلط سرٹیفکیٹ/ تصدیق فراہم کرنے والے انتظامی آفیسران کے خلاف ریموول فرام سروس (سپیشل پاورز)ایکٹ 2001؁ء کے تحت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تعلیمی اور عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور اسے تعلیمی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں