عباس پور گاؤں چھاترہ میں محکمہ برقیات کی من مانیاں عروج پر 174

عباس پور گاؤں چھاترہ میں محکمہ برقیات کی من مانیاں عروج پر

عباس پور گاؤں چھاترہ میں محکمہ برقیات کی من مانیاں عروج پر

عباس پور (رپورٹ:ذوالقرنین حیدر)عباس پور گاؤں چھاترہ میں محکمہ برقیات کی من مانیاں عروج پر،کوئی پوچھنے والا نہیں،میٹر پر دکھائی گئی میٹر ریڈنگ آج مورخہ 21جولائی 2019 ء کی ہے اور بل پر دکھائی گئی ریڈنگ مورخہ 24 جون 2019ء کی ہے،اور میٹر ریڈر نے 20 جولائی 2019 ء کو جو ریڈنگ کی ہو گی اس کا کیا ہو گا، قارئین کرام آج مورخہ 21جولائی 2019 کو میٹر پر جو ریڈنگ ہے وہ 8683ہے،


جبکہ 25جون2019کو کی گئ ریڈنگ 8712 ہے. قارئین کرام یہ میٹر اور میٹر ریڈنگ ایسے گھرانے کا ہے.وہاں کوئی میٹر ریڈر اس طرح کی دو نمبری کا سوچ بھی نہیں سکتا، لیکن میٹر ریڈر نے کر کے دکھایا، قارئین کرام آخر ان متوسط اور غریب طبقے کے لوگوں کے ساتھ یہ میٹر ریڈر کیا کرتے ہونگے جن کی کوئی شنوائی نہیں. اور جن کا اثرورسوخ ہے ان کی حالت آپ کے سامنے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں