صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کی پریس کانفرنس 160

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کی پریس کانفرنس

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں, چودھری لطیف اکبر

مظفرآباد(رپورٹ:بنارس راجپوت)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کی پریس کانفرنس
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں, نریندر مودی بین الاقوانی طور پر دہشت گرد کے طور پر جانا جاتا ہے,اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے,

بھارت کبھی بھی جارحیت کرسکتا ہے,جنگی جنون دکھانے پر بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کی بین الاقوامی سطح پر تذلیل ہوئی, بھارت پلوامہ واقعہ پر بھی ٹھوس شواہد نہ دے سکا,

بھارتی حکومت نے اپنے گورنر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انتخاب جیتنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا, لوامہ حملے کے بعد کشمیری طلباء کو مارا پیٹا اور ہراساں کیا گیا, کشمیری عوام اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے,

بھارتی افواج کی جانب سے سویلین آبادی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں, وزیر امور کشمیر کو ایل او سی کے تمام علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے تھا,وفاقی حکومت کے نمائندے کو تمام شہداء کی فیملیز اور متاثرین سے ملنا چاہیے تھا, علی امین گنڈاپور کو ایل او سی کے تمام سیکٹرز کا دورہ کرنا چاہیے, وزیراعظم آزادکشمیر کی غیر موجودگی میں کسی حکومت شخصیت نے ایل او سی کا دورہ نہیں کیا, چودھری لطیف اکبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں