117

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ثمر سراج چوہدری

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں








جبری کرفیو اور بھارتی ظلم و جبر اور مسلہ کشمیر پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارت طاقت اور ظلم کے زریعے کشمیریوں سے انکا جزبہ آزادی نہیں چھین سکتا تحریک آزادی کشمیر کے لیے لاکھوں شہدا نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے




ہزاروں افراد کو بیلٹ گن کے زریعے عمر بھر کے لیے معذور کردیا گیا خواتین کی عصمت دری کی گئی ہزاروں معصوم بچوں کو یتیم کردیا گیا مگر بھارت کشمیریوں کو آج تک طاقت اور ظلم کے زریعے جھکانے میں ناکام رہا




اور انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی عوام بھی بھارتی جبر سے آزاد ہوگی ثمر سراج نے مقبوضہ کشمیر میں 127دن سے غیر قانونی جبری کرفیو اور ساری صورت حال پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں