121

راولاکوٹ کے زعفران نے بنجونسہ جھیل میں ڈوبنے والے دو سیاحوں کو بچالیا

راولاکوٹ کے زعفران نے بنجونسہ جھیل میں ڈوبنے والے دو سیاحوں کو بچالیا

راولاکوٹ(رپورٹر )ہمارے ہیرو راولاکوٹ کے زعفران نے بنجونسہ جھیل میں ڈوبنے والے دو سیاحوں کو بچالیا۔ آزادکشمیر میں سردی کی شدید لہر اور درجہ حرارت کے گرنے کے باعث بن جوسہ جھیل کے پانی کی سطع جم کر شیشے کی مانند بن جاتی ہے۔ ایسے میں أج دو سیاحوں نے انتہائی بے احتیاطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھیل کے جمے ہوئے پانی پر چڑھ کر ایڈونچر کرتے ہوئی جھیل کی دوسری جانب پیش قدمی شروع کی اس دوران سطع پر وزن سے ٹوٹ گئی اور دونوں سیاح نیچے یخ بستہ پانی میں گرے اور مدد کے لئے پکارنے لگے۔

مدد کی پکار پر بن جوسہ میں کامران گیسٹ ہاؤس کا مالگ زعفران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جھیل میں جمے پانی کو چیرتے ہوئے دونوں کے پاس پہنچ گیا اور اس نے دونوں کو ڈوبنے سے بچالیا ۔ زعفران نام کا راولاکوٹ کا جوان ہمارے آڑادکشمیر کا صحیح معنوں میں ہیرو ہے۔ جو مبارک باد کا مستحق ہے۔

ہم اپنے اس فیس بک پیج کے ذریعہ آزادکشمیر أنے والے فابل قدر سیاحوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں دریا اور جھیلوں کے قریب انتہائی احتیاط کیا کریں۔آپ کا ایڈونچر کا شوق آپ کی قیمتی جان لے سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں