پاک فوج اور سماجی تعاون سے کھیواڑہ گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا 189

پاک فوج اور سماجی تعاون سے کھیواڑہ گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا

پاک فوج اور سماجی تعاون سے کھیواڑہ گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا

لیپہ (نمائندہ خصوصی)پاک فوج اور سماجی تعاون سے کھیواڑہ گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ اس حوالہ سے گاؤں میں اسٹریٹ لائیٹس لگائے گئیں، بیٹھنے کے لئے مختلف مقامات پر کرسیاں اور میز لگائے گئے۔ ماحول کو پاک رکھنے کے لئے جگہ جگہ کوڑا دان نصب کیے گئے۔ گاؤں میں داخلی راستے کا تعین کیا گیا اور سمت بندی کے لئے بورڈ لگائے گئے۔کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت کی گئی اور کھیلنے کا سامان مہیا کیا گیا۔

فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پھلداردرخت لگائے لگائے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں کھیواڑہ گاؤں کو کھرجناں گاؤں سے ملانے والے راستے کو وسیع کرنا، گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول کھیواڑہ کے قریب کھیلنے کا میدان بنانااورمقامی بازار میں لائیٹس لگانے کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں