193

رات کی تاریکی میں چکار سلمیہ کے مقام پر ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کی دلیرانہ کاروائی

رات کی تاریکی میں چکار سلمیہ کے مقام پر ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کی دلیرانہ کاروائی

آزاد کشمیر(ذوالقرنین حیدر بیوروچیف)رات کی تاریکی میں چکار سلمیہ کے مقام پر ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کی دلیرانہ کاروائی ایماندار فرض شناس آفیسر کو دھمکیاں،ٹمبر مافیا کا مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی ضلع جہلم ویلی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش ،محکمہ جنگلات پولیس میڈیا اور دیگر اداروں کے لوگ ریلی میں مصروف دیکھ سدھن گلی سے دو ٹرک قیمتی لکڑ سمگلنگ کی بڑی کوشش ،سوشل میڈیا کی نشان دہی پر ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کا تعاقب،لکڑ چوروں میں کھلبی مچ گئی دو ٹرک لکڑ چکار سلمیہ کے مقام پر پھینک کر موقع سے فرار لکڑ ضبط کر لی گئی





تفصیلات کے مطابق گزشتہ کل مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی ریلی جس کا انعقاد ضلع جہلم ویلی میں کیا گیا تھا محکمہ جنگلات سمیت تمام انتظامیہ ادارے میڈیا نمائندگان تاجر ودیگر اس ریلی میں شریک تھے ٹمبر مافیا کے لوگ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں اپنا حصہ ڈالنے کے بجائے جنگل چوری کرنے میں مصروف تھے





سوشل میڈیا کے زریعئے ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کو دو ٹرک غیر قانونی لکڑ کی اطلاع ملی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ارشدخان نے چکار کی جانب تعاقب کیا ۔ملزمان کو ڈی ایف او ہٹیاں بالا کی اطلاع ملتے ہی سدھن گلی سے لائی گی دو ٹرک غیر قانونی لکڑ چکار سلمیئ کے مقام پر چھپا کر فرار ہو گئے








۔جسے ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان نے رات گئے 3 بجے برآمد کر کے ضبط کرتے ہوئے چکار ڈپو پونچا دیں لکڑ کا مالک چیرمین فرید خان ساکنہ سراں نکلا ۔۔جس نے ڈی ایف او ہٹیاں بالا کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش بھی کی اور خود کو ن لیگ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا دست راست ظاہر کیا۔۔۔۔




اور ارشد خان کی ایمانداری اور محکمے سے فرض شناسی کو خریدنے کی بھی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا ۔۔ جب ارشد خان سے اس بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے بڑا کام فرض بجا لانا ہے جو زمہ داری مجھے اللہ پاک اور میرے محکمے کے اعلی آفیسران نے سونپی ہے




کھبی بھی لاپرواہی نہیں کر سکتا کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو میرے فرض سے زیادہ طاقتور نہیں جنگل انسانی بقاہ کے لیے آکسیجن کا موجد ہیں کٹاو کرنے والے ہوش کے ناخن لیں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بخشی جا سکتی۔ فرید خان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے




پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔لکڑ چوروں کا ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان سے رویہ اور خود کو ن لیگ اور راجہ فاروق حیدر کا دست راست ظاہر کرنے پر عوامی حلقوں نے فرید خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے




عوام کا کہنا تھا کہ چور جب پکڑے جاتے ہیں تو وزیراعظم اور ن لیگ کا نام استعمال کر کے بچنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں لہزا ایسے چوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے والا وزیراعظم یا پارٹی کا نام استعمال کرنے کی دوبارہ جرت نہ کر سکےعوام جہلم ویلی نے کامیاب کاروائی پر ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کو مبارک باد دی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں