131

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کوہالہ پراجیکٹ پر دستخط کر دیے

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کوہالہ پراجیکٹ پر دستخط کر دیے

آزاد کشمیر(رپورٹ:ذوالقرنین حیدر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کوہالہ پراجیکٹ پر دستخط ثبت کر کے تنازعہ کشمیر اجاگر کرنے بیرون ملک دورے پر پہنچ گئے دریا بچائو مہم کے ذمہ داران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔




تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ‘نیلم جہلم بہنے دو ہمیں زندہ رہنے دو کے نعرے لگانے والوں کے ساتھ ہاتھ کر گئی۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر عین اس وقت کوہالہ پراجکٹ پر دستخط کر کے بیرون ملک تنازعہ کشمیر اجاگر کرنے کی آڑ میں روانہ ہوئے جب اسلام آباد اور دہلی میں کرتار پور




راہداری سمیت اہم ایشوز پر پاک مذاکرات ہونا تھے۔ جبکہ دوسری جانب وادی نیلم(ایک ہزار سے زائد بجلی پیدا کرنے والا ہائیڈرو پراجکٹ موجود ہے) ‘ میں بد انتظامی کے باعث تین درجن سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے اور وزیراعظم دورہ ملتوی کرکے واپس نہ آئے۔ واضح رہے گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایک درجن کےقریب یونیورسٹی طلبا ٕ بھی اسی وادی میں بہہ گئے تھے۔




معتبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر نے سپیکر سمبلی شاہ غلام قادر سے سیاسی عناد کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے ایک بڑے حلقے کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کی دریا بچائو مہم کے دھرنے میں شرکت اور متاثرین کو یقین دہانی پر خاموشی سے سیلابی ریلہ گزار دیا گیا جو دریا بچائو مہم کے ذمہ دارن کے لیے سوالیہ شان اور تشویش کا باعث ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں