صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان لائن آف کنٹرول کا جائزہ لینے کے لیے چکوٹھی پہنچ گئے ۔ 161

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان لائن آف کنٹرول کا جائزہ لینے کے لیے چکوٹھی پہنچ گئے

بھارتی گولہ باری سے متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ سردار مسعود خان

مظفرآباد(رپورٹ:بنارس راجپوت)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان لائن آف کنٹرول کا جائزہ لینے کے لیے چکوٹھی پہنچ گئے ۔صدر آزاد کشمیر کو بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کے بارے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے حکام نے بریفنگ دی گئی بھارتی گولہ باری سے متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ عوام دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ سردار مسعود خان لائن آف کنٹرول کے ساتھ رہنے والے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ چکوٹھی اور پانڈو سیکٹر کے متاثرین کی آباد کاری کے لیے ترجیحی بنیادو پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ بسنے والے تمام شہریوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مدد کی جائے گی ۔ پاکستان نے اپنادفاع کر کے اور بھارت کو امن کا پیغام بھیج کر دنیا میں امن پسند ہونے کا ثبوت دیا۔ چکوٹھی اور پانڈو آزاد کشمیر کی پہلی دفاعی لائن ہے پاک فوج اس علاقے کا بھرپور دفاع کر رہی ہے۔ سردار مسعود خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں