جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق 139

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے، گالم گلوچ، دھکم پیل اور کھینچا تانی کے رویئے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جارہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، انہوں نےکہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز احتیاط اور تدبر سے کام لیں، نا انصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ 


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں