علی ظفراورمیشاشفیع کے تنازع میں سیاستدان بھی کودپڑے 146

علی ظفراورمیشاشفیع کے تنازع میں سیاستدان بھی کودپڑے

علی ظفراورمیشاشفیع کے تنازع میں سیاستدان بھی کودپڑے

گلوکارعلی ظفر اور میشا شفیع کےدرمیان ہراسانی کے تنازع میں سیاستدان بھی کود پڑے ۔ سوشل میڈیا کے محاذ پرمخالفین کیلئے طنز بھرے جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی نے عمران خان کیلئے طنز بھرا ٹوئٹ کیا جس میں گلوکارعلی ظفر کو موجودہ صورتحال سے نکلنے کا مشورہ دیا گیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر جملہ کستے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹ الیکشن میں انھیں یہ کہہ کر ہراساں کیا گیا کہ اوپر سے آرڈر ہے۔
فواد چوہدری نے می ٹوکا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سراج الحق پراس بیان کے تناظرمیں طنزکیا ہے جس میں انہوں نے پرویزخٹک کے حوالے سے کہا تھا سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے کیلئےپی ٹی آئی کو اوپر سے آرڈر تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں