156

رانی مکھرجی کی ‘ہچکی’ مداحوں کو بھا گئی

رانی مکھرجی کی بالی وڈ فلم ‘ہچکی’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کو بھا گئی اور کم بجٹ کی حامل اس فلم نے 3 دن میں 15 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا

فلم ‘ہچکی’ 23 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی

اس فلم میں رانی مکھرجی ایک استانی کے کردار میں نظر آئیں، جنہیں بولنے میں مشکل ہوتی ہے اور اس بیماری کو ان کے اسٹوڈنٹ ‘ہچکی’ کہتے ہیں۔

فلم میں ایک اونچے اسٹینڈرڈ کا اسکول دکھایا گیا ہے جہاں حکومت کی پالیسی اور قوانین کے تحت ایسے بچے بھی پڑھتے ہیں جو بڑے گھرانوں سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی انھیں باقی بچے اور اسکول ٹیچر اچھا سمجھتے ہیں

طبقاتی فرق کی اس کہانی میں کس طرح اسکول کے اِن بچوں کو اسکول سے نکالنے کی سازش ہوتی ہے اور کیسے رانی مکھرجی ان بچوں کے لیے دیوار، سہارا اور مقصد بنتی ہیں یہ سب فلم دیکھنے والوں کے لیے ایک اچھا سرپرائز  ثابت ہوا۔

اگرچہ یہ فلم کم بجٹ کی حامل ہے، لیکن بالی وڈ فلموں کے مشہور نقاد ترن آدرش کے مطابق فلم نے 3 دن میں 15 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے فلم کی کمائی میں مزید اضافے کی بھی نوید سنائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں