190

چین میں واقع دنیا کی سب سے چھوٹی پہاڑی

پہاڑ کا نام سن کر ہی ذہن میں بلندی کا تصور آجاتا ہے لیکن چین کے شہر شاندونگ میں ایک ایسی پہاڑی بھی موجود ہے، جو اتنی چھوٹی ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

چین کے شہر شاندونگ میں واقع ’جنگشن‘ نامی اس پہاڑی کی بلندی 1 میٹر سے بھی کم ہے، یہ نہ صرف چین کی سب سے چھوٹی پہاڑی ہے بلکہ ممکنہ طور پر یہ دنیا کی بھی سب سے چھوٹی پہاڑی ہے۔

اس پہاڑی کی اونچائی 0.6 میٹر ہے اور اس کے حوالے سے تصور کیا جاتا تھا کہ یہ کوئی بڑا پتھر ہے۔

اگرچہ جنگشن دنیا کی مقبول ترین پہاڑی نہیں ہے، لیکن یہ یہاں آنے والے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتی ہے۔

[c5ab_video c5_helper_title=”” c5_title=”چین میں واقع دنیا کی سب سے چھوٹی پہاڑی” url=”https://youtu.be/UC4djlDsmAw” width=”620″ height=”350″ ]

چین کے شوگانگ بو میوزیم کے سابق سرپرست زینگ بنہائی کے مطابق متعدد بار اسے کھود کر پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ یہ پہاڑی ہے یا کوئی بڑا پتھر لیکن ہر بار ہی ناکامی کا سامنا ہوا کیونکہ اس کی گہرائی زمین کے کافی اندر تک پائی گئی۔

ایک چینی ویب سائٹ کے مطابق زمین کے اندر اس کی گہرائی 48 میٹر تک ہے، یہ چین کا سب سے چھوٹی پہاڑی ہے جس کی اونچائی 0.6 میٹر اور لمبائی 1.24 ہے جب کہ اس کی چوڑائی 0.7 میٹر ہے۔

شوگانگ حکام نے اسے ختم کرنے، کھودنے یا اس کے ارد گرد کچھ بھی تعمیر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اس پہاڑی کی تصاویر چین کے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں اور اس کی اونچائی کے حوالے سے لوگوں کے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/china-news.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”چین کے شہر شاندونگ میں واقع ’جنگشن‘ نامی اس پہاڑی کی بلندی 1 میٹر سے بھی کم ہے—۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا” type=”popup” link=”” align=”center” ]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں