عام انتخابات 2018کراچی میں اس بار تاریخ میں پہلی بار شفاف ترین الیکشن ہوں گے:سعید غنی 214

عام انتخابات 2018کراچی میں اس بار تاریخ میں پہلی بار شفاف ترین الیکشن ہوں گے:سعید غنی

عام انتخابات 2018کراچی میں اس بار تاریخ میں پہلی بار شفاف ترین الیکشن ہوں گے:سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے 50فیصد سے زائد سیٹیں جیتے گی،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،رہنماپاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات 2018شفاف ترین الیکشن ہو ں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2018اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے 50فیصد سے زائد سیٹیں جیتے گی،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ایم کیوایم کی ووٹ مشین اس با ر کام نہیں کر سکے گی اس بار تاریخ کے شفاف ترین الیکشن ہوں گے اور پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں