سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں: چیف جسٹس 114

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کردی

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کردی

لاہور: سپریم کوٹ نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایک کمیٹی قائم کردی، جو 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا، جہاں خواجہ سراؤں نے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق شکایات کی تھیں۔

جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب کو آج طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس کا ازخود نوٹس تاریخی دن ہے، خواجہ سرا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر موجود خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو تاریخی دن قرار دے دیا۔

خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو تاریخی دن قرار دے دیا
خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو تاریخی دن قرار دے دیا

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں، انہیں سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں۔

خواجہ سراؤں نے مزید کہا کہ وہ خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں