106

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی انسداد ڈینگی کے لئے سرویلینس کا کام جاری

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی انسداد ڈینگی کے لئے سرویلینس کا کام جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی انسداد ڈینگی کے لئے سرویلینس کا کام جاری ہے – اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں فرضی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی-

ذمہ داری کے ساتھ سرویلنس سرگرمیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔انہوں نے مزید کہا ہے انسداد ڈینگی سکوارڈ فیلڈ میں کام کرتا نظر آنا چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹوں کے اجلاس منعقد کرکے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں

-انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر واکس اور سیمینارز کے انعقاد پر پابندی ہے اس لئے پرنٹ ، الیکٹرونک ، سوشل میڈیا کے ذریعے ڈینگی مچھر کے تدارک کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے اور سرویلینس کا کام تیز کیا جائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں