149

ٹائیگر فورس حکومتی ایس او پیز کو اختیار کرنے کے لیے لوگوں کو آگاہی فراہم کرے ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں

ٹائیگر فورس حکومتی ایس او پیز کو اختیار کرنے کے لیے لوگوں کو آگاہی فراہم کرے ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں

خانیوال/جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس حکومتی ایس او پیز کو اختیار کرنے کے لیے لوگوں کو آگاہی فراہم کرے تاکہ ملک کو قوم کو مشکل حالات سے نکالا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی

جو ان کی صدارت میں ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے کہا کہ ٹائیگر فورس حکو مت پنجاب کے ساتھ مل کر ٹڈی دل کے تدارک کے لیے آگاہی مہم ، احساس کفالت پروگرام سنٹرز ،گندم خریداری سنٹرز ،قرنطینہ سنٹرز ،

بازار،شاپنگ مالز ،مارکیٹس ،مساجد ،ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں