ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا 101

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا – اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے

موضع ذخیرہ میں ایک گھر پر ریڈ کرکے ذخیرہ کئے گئے گندم کے 1500 پی پی بیگز سرکاری تحویل میں لے لئے اس کارروائی میں سپیشل برانچ ،محکمہ خوراک ، مال اور پولیس کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا –

اسسٹنٹ کمشنر نے برآمد کی گئی گندم محکمہ خوراک کے حوالہ کرکے اپنی نگرانی میں اسے خریداری سنٹر نیازی چوک پہنچادی – اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز کیخلاف ہورڈنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہری گندم کے ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں