145

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض)کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ایم پیکج،سی ایم انیشیٹیوز،اے ڈی پی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بابر بشیر اور دیگر افسران موجود تھے

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاہم مٹریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔تمام ترقیاتی سکیموں کی موجودہ صورتحال کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کو جدید طرز کا انٹر سٹی ٹرمینل بنایا جائیگا منصوبہ پر تین کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

تعمیراتی کام کےلئےسات جون کو ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں تونسہ شہر اور بارتھی میں سٹریٹ لائٹس اور دیگر کام کےلئے 62 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت کرنے کے ساتھ سیوریج واٹر سپلائی کے مسائل حل ہوں گے

ٹریفک روانی کا خلل دور کرنے کےلئے 16 کے بجائے 32 فٹ کے اونچے کھمبے لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کےلئے سکیم میں ترمیم کرائی جائے گی۔سٹریٹ لائٹس کےلئے چھ کروڑ روپے،سیوریج واٹر سپلائی کےلئے




دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ہائی ویز کی 19 سکیموں پر ساڑھے ارب روپے خرچ ہوں گے۔لوکل گورنمنٹ کی 23 سکیموں پر 59 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بلڈنگز کی 30 سکیموں پر پانچ ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اجلاس میں نئے مالی سال کی اے ڈی پی کےلئے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں