اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے پنجاب کالج میں قائم کردہ قرطینہ سنٹر کا دورہ کیا 125

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے پنجاب کالج میں قائم کردہ قرطینہ سنٹر کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے پنجاب کالج میں قائم کردہ قرطینہ سنٹر کا دورہ کیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے پنجاب کالج میں قائم کردہ قرطینہ سنٹر کا دورہ کیا 40 افراد کو قرطینہ سنٹر میں رکھا گیا جو کہ کراچی، وہاڑی، کشمیر ، چنیوٹ ، شیخوہور ، اوکاڑہ ، چکوال گوٹکھی ،لیہ، بہاولپور ، لاہور، میانوالی، راولپنڈی ،

فیصل آباد اور اٹک اور دیگر شہروں سے تعلق رکھتے تھے۔ان کی خوراک اور دیگر تمام سہولیات ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شہرازی کی طرف سے مفت فراہم کی گئی ۔

کورونا ٹائم مکمل ہونے پر ان کے از سر نو ٹیسٹ کروائے گئے تھے جو کہ آج ان کی رپورٹ وصول ہوئی الحمد اللہ تمام افراد کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔ انھوں نے بہتر انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شہرازی ، اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان ، چوہدری سیف اللہ بٹر۔ ڈسپنسر گلزار احمد اور انتظامیہ کے دیگر افراد نے 40افراد کو پنجاب کالج جہانیاں سے ان کی منزل کی طرف روانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں