خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کا گندم خریداری سنٹرز کا اچانک دورہ 151

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف گہرا تنگ

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف گہرا تنگ

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف گہرا تنگ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے

ماہ رمضان کے دوران مقررہ سرکاری نرخ پر عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کو جیل بھجوانے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا فری ہینڈ دے دیا – انہوں نے ناقص کارکردگی والے پرائس مجسٹریٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

گرانفروشوں کو کم جرمانوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اور چیف افسر جہانیاں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے – ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر بھی موجود تھے –

اجلاس میں ای اے ڈی اے آصف رضا نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے یکم رمضان کو 38 دکانداروں کو 75 ہزار روپے کے جرمانہ کئے – ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا

کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری پہلی ترجیح ہے – پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں کارکردگی روزانہ چیک کروں گا اور اگر کسی جگہ سے ناجائز منافع خوری کی اطلاع ملی تو ذمہ دار متعلقہ پرائس مجسٹریٹ ہوگا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں