127

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلع بھرمیں عشرہ محرم الحرام کی پرامن تکمیل پر قابل تحسین قرار اور شکریہ اداکیا

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلع بھرمیں عشرہ محرم الحرام کی پرامن تکمیل پر قابل تحسین قرار اور شکریہ اداکیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلع بھرمیں عشرہ محرم الحرام کی پرامن تکمیل پر علمائے کرام ومذہبی اکابرین سمیت ضلعی امن کمیٹی کے تمام معززاراکین اورضلع کے منتخب عوامی نمائندگان کے کردار وتعاون کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ اداکیا ہے




۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے محرم لاءاینڈآرڈر پلان پر احسن عملدرآمد میں تمام مکاتب فکر کی بھرپور معاونت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع کے عظیم ترمفاد میں اس مثالی روایت کوبرقراررکھ کر آئندہ بھی ایسے ہی قابل ستائش تعاون کامظاہرہ کیاجائےگا۔




انہوں نے کہاکہ ضلع کے لاءاینڈآرڈر اورسیکیورٹی اینڈویجی لینس پلان کومستقل بنیادوںپر مستحکم بنانے کےلئے مشاورتی حکمت عملی برقراررکھی جائےگی۔ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے پاک آرمی ،ضلعی انتظامیہ وپولیس ودیگر سرکاری محکموں اور تحصیل لیول کی کورمینجمنٹ




ٹیمزاورانجمن تاجران کے انتظاما ت وکارکردگی کوبھی سراہاہے۔علاوہ ازیںانہوں نے امن وامان برقراررکھنے کے پیغام کو عام کرنے میں میڈیا کے کلیدی کرداراورسول سوسائٹی کے تمام شعبوں کے اشتراک وتعاون کوبھی بطورخاص سراہا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں