110

دس محرم الحرام پر مرکزی جلوس کے ساتھ سول ڈیفنس مانسہرہ کے جوانوں کی پولیس کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی

دس محرم الحرام پر مرکزی جلوس کے ساتھ سول ڈیفنس مانسہرہ کے جوانوں کی پولیس کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ: دس محرم الحرام پر مرکزی جلوس کے ساتھ سول ڈیفنس مانسہرہ کے جوانوں کی پولیس کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی تفصیلات کے مطابق کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر کی ہدایت پر سول ڈیفنس




مانسہرہ کی 57 جوانوں پر مشتمل پلاٹوں نے انچارج سول ڈیفنس مانسہرہ شکیل احمد راجہ کی زیرہ نگرانی اور ڈویژنل وارڈن یاسرعرفات کی کمانڈ میں پولیس کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض انجام دیے




مرکزی امام بارگاہ مفتی آباد کے تمام داخلی راستوں پر آنے اور جانے والوں کی جانچ پڑتال و سرچ کی ڈیوٹی انجام دی۔اور جلوس کے اختتام تک مختلف ٹیمیں جلوس کے ہمراہ چلتی رہیں ۔کنٹرولر




سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محترم کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محترم یاسر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ طلعت فہد نے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں