149

حکومتی پالیسی کے باعث عوام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔محب اللہ خان

حکومتی پالیسی کے باعث عوام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔محب اللہ خان

برلن/جرمن(چیف اکرام الدین)پاکستان خیبر پختونخواہ کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک وامداد باہمی محب اللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر ختم کرکے جزبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرادیا ہے

حکومت کی عوام دوست پالیسی کے بدولت عوام پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں

حکومتی پالیسی کے باعث عوام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔محب اللہ خان

ماضی کے برعکس عوام کی خدمت اور ترقی و خوشحالی پر توجہ دی جارہی پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات نے ملک کو حقیقی تبدیلی کی طرف راغب کر دیا ہے

ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت محبت اللہ خان نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار اور ممبئی اردو نیوز انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا

کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں پچھلے حکومتوں نے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے ٹرخایا جاتا تھا

اب پاکستان تحریک انصاف نے ماضی کے فرسودہ سیاسی کلچر کو تبدیل کرکے جزبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر متعارف کرایا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پانچ سالہ بہتر کارکردگی

کی بنا پر لوگوں نے الیکشن 2018 میں پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ تحریک انصاف کو کامیاب کرادیا جس کے نتیجے میں مرکز اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں