67

سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں