117

بھارت میں اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 13 بچے ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس ٹرین سے ٹکرانے سے 13 بچے ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کوشی نگر میں پیش آیا اور حادثے کے وقت ریلوے پھاٹک پر کوئی ملازم موجود نہیں تھا تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں کتنے بچے سوار تھے۔

بھارت میں سڑکوں کی خراب صورت حال کے باعث اکثر ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

چند روز قبل بھی بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک اسکول بس کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں