29

خانیوال ارسلان امجد ساہی کی جانب سے پتنگ فروش کے خلاف کاروائیاں 3 پتنگ فروش گرفتار، ایس ایچ او

خانیوال ارسلان امجد ساہی کی جانب سے پتنگ فروش کے خلاف کاروائیاں 3 پتنگ فروش گرفتار، ایس ایچ او

خانیوال(سعید احمد بھٹی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے حکم کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری کی خصوصی ہدایت پر
دبنگ کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال ارسلان امجد ساہی کی جانب سے پتنگ فروش کے خلاف کاروائیاں 3 پتنگ فروش گرفتار
پتنگ فروشوں کے قبضے سے 140 پتنگیں اور ڈورے برآمد
ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی

دبنگ کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال ارسلان امجد ساہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاررواہی کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا جس میں اے ایس آئی شاہد محمود رانا افتخار۔عابد حسین کانسٹیبل چوہدری ساجد کمبوہ عمران ڈوگر رانا عمر حیات محرر شامل ہیں۔
کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال ارسلان امجد ساہی کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی قانون جرم ہے اس لئے بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جاسکےاور والدین کو میرا پیغام ہے وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں
کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال ارسلان امجد ساہی کا مزید کہنا تھا کہ اگر تھانہ کہنہ کے علاقے میں کوئی بھی پتنگ فروشی کرتا ہے کسی کو علم ہو تو وہ فوری میرے نمبر پر یا 15 پر اطلاع دے بتانے والے کا نام سیکرٹ راز رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں