66

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176 رنزکاہدف

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176 رنزکاہدف

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176 رنزکاہدف

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176 رنزکاہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔

لاہور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں  پر  72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان کی اننگز میں 4  چھکے  اور 4 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ جارج لینڈا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ریسی وین ڈر ڈاوسن نے بھی 26 رنز بنائے۔

شائی ہوپ  نے 21 اور  جہانداد خان نے 12 رنزبنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، حسن علی اور  تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور اسے تینوں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

کراچی کنگز نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں کامیاب اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

https://www.youtube.com/watch?v=eROz6P6Xn1k

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں