97

انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر تحصیل اسلام گڑھ کے سال2024تا سال 2025 کے انتخابات مکمل

انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر تحصیل اسلام گڑھ کے سال2024تا سال 2025 کے انتخابات مکمل

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی)انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر تحصیل اسلام گڑھ کے سال2024تا سال 2025 کے انتخابات مکمل ۔محمد انور چودھری سینئر مدرس ہائی سکول اسلام گڑھ پہلی مرتبہ صدر منتخب،اساتذہ ،مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عوام علاقہ اسلام گڑھ کی محمد انور چودھری سمیت دیگر عہدیداران کو مبارک باد

۔تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر تحصیل اسلام گڑھ کے سال2024تا سال 2025 کے انتخابات مکمل ہوگئے۔محمد انور چودھری سینئر مدرس ہائی سکول اسلام گڑھ بطور صدر،مظہر اقبال ایلمینٹری مدرس ہائی سکول چکسواری بطورسرپرست اعلیٰ،پروفیسر محمد عرفان کٹار ڈگری کالج چکسواری سینئر نائب صدر،محمد وقاص ایلمنٹری مدرس نائب صدر اول ،مقبول حسین سینئر مدرس ہائی سکول اسلام گڑھ نائب صدر دوم،عطا المصطفی قاری ہائی سکول کنیلی سیکرٹری مالیات،محمد مجید ایلمنٹری مدرساسلام گڑھ ڈپٹی سیکرٹری مالیات،

راجہ وقاس عربی مدرس ہائی سکول مواہ سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہوئے،۔اجلاس مواہ ویلفئیر ٹرسٹ میں ہوا جسکا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔اجلاس کے مہمان خصوصی سابق صدر حاجی برکت اللہ ریٹائرڈ صدر معلم ،جبکہ مرکزی صدر انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر محمد آفتاب بزمی نے خصوصی شرکت کی ۔عوام علاقہ نے انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر تحصیل اسلام گڑھ کے سال2024تا سال 2025 کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں