97

مظفر گڑھ میں ہراسانی کا واقعہ: موٹر سائیکل سوار نے خاتون کا حجاب کھینچ لیا

مظفر گڑھ میں ہراسانی کا واقعہ: موٹر سائیکل سوار نے خاتون کا حجاب کھینچ لیا

مظفر گڑھ میں ہراسانی کا واقعہ: موٹر سائیکل سوار نے خاتون کا حجاب کھینچ لیا

مظفر گڑھ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے ایک خاتون کا حجاب کھینچ کر اتار دیا۔

واقعہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ  سی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بھی خاتون سے نازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا۔ 

نارتھ کراچی میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوارنے خاتون سےنازیبا حرکت کی جس کے باعث خاتون کے ساتھ موجود بچہ سہم کررہ گیا تھا۔

https://youtu.be/-gav3xmOV7I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں