92

ظلم آخر ظلم ہے لیکن سلام ہے ان فلسطین کے شہداء و غازیوں کو جنہوں نے کربلا کی یاد تازہ کردی- رانا طاہر اقبال آف باہڑیانوالا

ظلم آخر ظلم ہے لیکن سلام ہے ان فلسطین کے شہداء و غازیوں کو جنہوں نے کربلا کی یاد تازہ کردی- رانا طاہر اقبال آف باہڑیانوالا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)معروف سماجی رہنما و سینئر صحافی رانا طاہر اقبال آف باہڑیانوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ظلم آخر ظلم ہے لیکن سلام ہے ان فلسطین کے شہداء و غازیوں کو جنہوں نے کربلا کی یاد تازہ کردی- انہوں نے موجودہ فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صہیونی درندگی کے باعث انسانی صورت حال پر عالمی تشویش بڑھ گئی ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بھی بلا لیا ہے

اور ان حالات میں اقوام عالم کو سوچنا ہوگا کہ وہ کس نہج پر کھڑے ہیں بالخصوص ان مسلم ممالک کے لئے لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے کھلے عام امریکہ یاترا جاری رکھی اور اسرائیلی صیہونیوں کی بالواسطہ یا بلاواسطہ چاپلوسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیور فلسطینی مسلمانوں پر ہمیں رشک کرنا چاہئیے جنہوں نے ہمت و حوصلہ کا پہاڑ بن کر ظالموں کا سامنا کیا اور اعلائے کلمة اللٰہ کا علم بلند کرتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں