پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے: افغان نائب وزیراعظم 58

پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے: افغان نائب وزیراعظم

پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے: افغان نائب وزیراعظم

پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے: افغان نائب وزیراعظم

کابل: افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیدیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے سیکنڈ ڈپٹی پرائم منسٹر ملا عبدالسلام حنفی نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان سے آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

ملا عبد السلام حنفی نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ افغان حکومت پاکستان سے آنے والے مہاجرین کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی زبردستی بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے لیکن یہ کیا جارہا ہے، ہمارے بھائی بہن واپس آرہے ہیں یہ ان کا گھر ہے، اگر اس حوالے سے مسائل ہیں تو ہمیں انہیں حل کرنا ہے یہ ہمارا بنیادی ٹاسک ہے، یہ ہماری سرزمین ہے ہم اپنی طرف سے بہتر سے بہتر کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک اپنے ممالک واپس جانے کی ہدایت کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد اپنے وطن روانہ ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں