194

ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کی جانب سے تھانہ سٹی حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اورفوری حل کے احکامات جاری کئے

ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کی جانب سے تھانہ سٹی حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اورفوری حل کے احکامات جاری کئے

حافظ آباد(بیوروچیف/عامر شہزاد سے)ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کی جانب سے تھانہ سٹی حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اورفوری حل کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راﺅ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کی جانب سے بعد ازاں نماز جمعہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او حافظ آباد نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان نے انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس آپ کی ایف آئی آر کا اندراج نہ کرے یا ایف آئی آر کے اندراج یا دوران تفتیش آپ سے رشوت طلب کرے تو آپ بلا جھجک ڈی پی او آفس تشریف لائیں اور مجھے درخواست دیں میں خود اس کی انکوائری کروں گا اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج اور تفتیش کو میرٹ پر سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او حافظ آباد نے تھانے کا ملاحظہ کیا اور تھانے کے ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں