147

صوبائی حکومت فنکاروں کے علاج معالجہ کویقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

صوبائی حکومت فنکاروں کے علاج معالجہ کویقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان کی چیئر پرسن شائستہ صنم ، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، صدر ملک سعید اعوان، فنانس سیکریٹری آصف جہانگیر ،فراز احمد مری ، حمل شاد ، بجار خان مری ، عبداللہ اچکزئی ، سیلم لانگواور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں صوبے کے معروف فنکاراور شاہین یونائیٹڈ آرٹس فورم کے چیئر مین ملک نصیر احمد محمد شہٰی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے

واضع رہے کہ گزشتہ روز وہ سریاب روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اورسول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں حادثے میں اُن کے جبڑے اور ٹانگ کو شدید زخم آئے ہیں گزشتہ روز اُن کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی کارکردگی کوسراہا گیا ہے

اوربیان میں وزارت تْقافت اور ڈائریکٹر ثقافت سے اپیل کی گئی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر ملک نصیر احمد محمد شہٰی کے علاج کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرئے تاکہ اُن کا علاج بہتر سے بہتر طریقے سے ہوسکے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے فنکاروں کے علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں