1

زرعی ترقیاتی بینک کا ملک بھر میں مالیاتی میلے منعقد کرنے کا فیصلہ

زرعی ترقیاتی بینک کا ملک بھر میں مالیاتی میلے منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، اپریل 30، 2004:
لوگوں میں مالیاتی اور زرعی آگاہی کے فروغ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک نے ملک میں مالیاتی میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد کے دیہی علاقے ترنول میں بڑی سطح پر مالیاتی آگاہی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

مالیاتی آگاہی میلے میں صدر/سی ای او طاہر یعقوب بھٹی کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان، طارق فضل چوہدری کے علاوہ چیئرمین ایچ ای سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹک نے شرکت کی۔

صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے کہا کہ ملک میں مالیاتی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ خواتین گھر بیٹھ کر روزگار کر سکتی ہیں اور اس کے لئے زرعی بینک کے پاس مختلف اسکیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی بینک ‘زرعی بیٹھک’ کے نام سے ملک بھر میں مالیاتی آگاہی کو فروغ دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرعی بینک مالیاتی فروغ میں خصوصی انعام سے نوازا ہے۔

طاہر بھٹی کا کہنا تھا کہ زرعی بینک زراعت کے فروغ کے علاوہ بینکاری کی تمام سہولیات اپنی پانچ سو زائد شاخوں میں فراہم کر رہا ہے۔

میلے میں مردوں اور خواتین نے زرعی بینک کی اسکیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ کییچن گارڈننگ کے اسٹال کو سراہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں