131

ٹھٹھہ:تقریب کلمہ طیبہ 28افراد 5 خاندان ہندو مذہب چھوڑ کر مشرف با اسلام ہوئے

ٹھٹھہ:تقریب کلمہ طیبہ 28افراد 5 خاندان ہندو مذہب چھوڑ کر مشرف با اسلام ہوئے

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) تقریب کلمہ طیبہ ٹنڈو محمد خان کے گاؤں فوتھو خان میں 28افراد 5 خاندان ہندو مذہب چھوڑ کر مشرف با اسلام ہوئے جنہیں کلمہ طیبہ الشیخ مولانا محمد شریف حصاروی نے پڑھایا اپنے خطاب میں حصاروی نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات اور برحق دین ہونے کی وجہ سے لوگ خود امن والے مذہب کی طرف آرہے ہیں

جو سچائ کی دلیل ہے انہوں نے نیو مسلم میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں اس موقع پر سرپرست نیو مسلم خاندان محمد علی شیخ نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں تحریک اھلحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ محمد عبد اللہ غازی ، الشیخ خلیل الرحمٰن لکھوی ، پروفیسر محمد یونس صدیقی ، الواحدی ٹرسٹ سمیع الرحمان واحدی ،

الاخلاص نیو مسلم ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے کلمہ طیبہ کی تقریب رکھی گئ محمد علی شیخ نے کہا کہ میں نے اندرونی سندھ میں 2003 سے 2022 تک 15000خاندانوں کو دین اسلام میں داخل کروایا ہے نیو مسلم کے ہر دکھ سکھ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں