172

ٹھٹھہ : شیخ مجید سندھی کالونی کا بزرگ رہائشی امان اللہ خان کی پریس کان کانفرنس

ٹھٹھہ : شیخ مجید سندھی کالونی کا بزرگ رہائشی امان اللہ خان کی پریس کان کانفرنس

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) شیخ مجید سندھی کالونی کا بزرگ رہائشی امان اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ میرا بڑا بیٹا امجداللہ شروع سے ہی نافرمان رہا ہے اور روالپنڈی سے لیکر کراچی سینٹرل جیل تک مختلف جرم میں قید رہا ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ میں بھی گرفتار رہا ہے

امجداللہ کے ان جرائم سمیت مجھے اور میرے دیگر بیٹوں بیٹیوں بہووں اور بچوں کو وقتا فوقتا ڈرانا دھمکانہ اور اسلحہ کے زور پر بلیک میلنگ کرنے پر 1990 اور 2020 میں اخبارات میں اشتہار دے کر امجداللہ سے لاتعلقی کا اعلان بھی کرچکا ہوں مقامی تھانہ دھابیجی میں اس نافرمان بیٹے کی رپورٹ درج کرائ ہے

امجداللہ مجھے میری فیملی اور میرے ساتھ تعلق رکھنے والوں کو بلیک میلنگ کرتا رہتا ہے آج میڈیا کے ذریعے میں گورنمنٹ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس نافرمان کرمنل امجداللہ کی گرفت کی جائے جسے مجھے میری فیملی اور میرے دوستوں کو جان کا خطرہ ہے اس موقع پر راجد خان بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں