158

ٹھٹھہ:مکلی میں اسکول کے طلباء و طالبات کو ووٹ کی اھمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار منعقد ,ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ

ٹھٹھہ:مکلی میں اسکول کے طلباء و طالبات کو ووٹ کی اھمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار منعقد ,ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) ٹھٹہ، : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ کی جانب سے مکلی میں ایک نجی اسکول کے طلباء و طالبات کو ووٹ کی اھمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں شرکاء کو ووٹ کی رجسٹریشن، الیکشن پروسیس اور دیگر معلومات فراہم کی گئی

۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرہ مھیسر کی صدارت میں منعقد کئے گئے سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ کے اسٹاف کے علاوہ متعلقہ اسکول کے پرنسپال، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عذرہ مھیسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمیداری یعنی قومی اور صوبائی اسمبلیوں، بلدیاتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرنا ہے

۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی الیکشن کے انعقاد کے لئے بنیادی دستاویز انتخابی فہرست ہیں جو کہ غلطی سے پاک ہونی چاہئے اور انتخابی فہرست کی تیاری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرہ مہیسر نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور بطور ووٹر رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں مکمل آگاھی دی جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے انتخابی حلقہ بندی کے حالیہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے

زور دیا کہ خواتین آنے والے 2022 کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں۔ پروگرام کے اختتام کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ نے متعلقہ اسکول کے اسپانسر مشتاق سومرو، پرنسپال میڈم مونا سومرو اور دیگر اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹرز آگاھی مہم میں بھر پور حصہ لیں اور طلباء کے لئے ووٹرز آگاھی پروگرام منقعد کریں۔ جس پر اسکول کے پرنسپال اور اساتذہ نے انہیں

یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ماہ سے اسکول میں ووٹرز کی اہمیت کے حوالے سے مختلف آگاھی پروگرام منعقد کروائیں گے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس پیغام کو غیرنصابی سرگرمیوں کا حصہ بنا کر طلباء تک پہنچائیں گے۔ تقریب سے میمبر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی فوزیہ رند و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں اسکول کے اسپانسر مشتاق سومرو، پرنسپال مونا سومرو، ایف اے گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول مکلی، سینئر اسسٹنٹ ٹو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعمان احمد عیسانی اور عدنان بشیر کے علاوہ اسکول کے دیگر اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں