165

ٹھٹھہ:مکلی میں اسکول کے طلباء و طالبات کو ووٹ کی اھمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار منعقد ,ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ

ٹھٹھہ:مکلی میں اسکول کے طلباء و طالبات کو ووٹ کی اھمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار منعقد ,ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ محکمہ اوقاف و عشر زکواۃ سندہ کی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے ہیر سوہو نے کہا ہے کہ سندہ صوفی بزرگوں اور درویشوں کی دھرتی ہے جنہوں نے ہمیشہ پیار، محبت، امن اور اخوت کا درس دیا ہے اور ان کی دی ہوئی تعلیم پرعمل کرنا ہم سب کا فرض ہے بزرگوں کی درگاہیں روحانیت، فیض کی ندیاں، امن کا مرکز اور قیمتی اثاثہ ہیں

جن کا ادب و احترام اور زائرین و عقیدت مندوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح علیہ کے 383 ویں سالانہ عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات کا درگاہ پر چادر چڑھا کر افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر منیجر اوقاف ٹھٹھہ محمد نواز پٹھان، علماء کرام اور علاقے کے معززین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری اوقاف سندہ ہیر سوہو نے مزید کہا کہ سندہ میں درگاہوں کے تقدس کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی درگاہوں کے احاطے میں غلط استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے دوران درگاہ پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، بیت الخلا اور وضوء کے علاوہ دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف پیش نہ آئے۔ بعد ازیں انہوں نے درگاہ پر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران و انجنیئرز کو ہدایت کی

کہ وہ معیار کے مطابق اور وقت کے اندر جلد سے جلد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں سندہ کی تمام درگاہوں کیلئے مزید اور مختلف ترقیاتی منصوبے رکھے جائینگے تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہوسکیں. اس موقع پر منیجر اوقاف محمد نواز پٹھان و دیگر نے پارلیمانی سیکرٹری اوقاف سندہ ایم پی اے ہیر سوہو کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف بھی پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں