فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ، آصف جہانگیر 272

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ، آصف جہانگیر

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ، آصف جہانگیر

کوئٹہ ( پ ر) فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور اُن کی فنی خدمات کے اعتراف کے لیے ضروری ہے کہ لائف ٹائم اعزازات سے نوازاجائے ،بلوچستان کے فنکاروں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ خدمات کا اعتراف کیا جائے او ر سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم ( رجسٹرڈ) بلوچستان کے سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر نے پی ٹی وی کے معروف اداکار حاجی محمد رفیق نتکانی اور معروف صحافی ، مصنف اور اداکار عالی سیدی کی یاد میں نور ی نصیر خان کلچرل سینٹر کو ئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اُنہوں نے کہا

کہ تقریب کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل فنکاروں کو اُن کی زندگی میں ہی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازات سے نوازا جائے تاکہ اُن کے لیے اپنی فنی خدمات قابل فخر ہوں اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ملکی او ر بین الاقوامی سطح پر صوبے کی ثقافت کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اُنہوں نے عالی سیدی اور حاجی محمد رفیق نتکانی کی فنی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا

کہ اُنہوں نے اپنی زندگی فن و ثقافت کی خدمت کے لیے وقف کررکھی تھی اُن نے انتقال سے صوبہ ثقافت کے شعبہ میں دو انتہائی سنیئر فنکاروں سے محروم ہوگیا ہے ، اس سے قبل تقریب سے صوبے کے معروف فنکاروں امان اللہ ناصر، اے ڈی بلوچ ، افضل مراد،عمر فاروق ، حمید علی زئی ،عبداللہ غزنوی ،

ریاض ساگر،جاوید جمال ،علی حیدر شاہوانی ، عبدالباقی درویش و ندیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پر اُنہوں نے عالی سیدی اور حاجی محمد رفیق نتکانی کی صوبے کے لیے فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹر کلچر کا شکریہ اداکیا اور تقریب کے شاندار انتظامات پر عمر فاروق کی کوششوں کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں