291

انصاف آرٹسٹ ویلفیئر کی چیئر پرسن اور پی ٹی وی کی معروف اداکارہ شائستہ صنم کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے

انصاف آرٹسٹ ویلفیئر کی چیئر پرسن اور پی ٹی وی کی معروف اداکارہ شائستہ صنم کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، صدر ملک سعید احمد اعوان، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، تاج محمد تاجل ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل، نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، صلاح الدین مشوانی ، سلیم لانگو اور وحید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان

میں انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فوم کی چیئر پرسن اور پی ٹی وی کی معروف اداکارہ شائستہ صنم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی وی کوئٹہ کی عمارت میں جنرل منیجر ، پروگرام منیجر اور سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں نور خان نامی بدنام زمانہ شخص کی جانب سے بدتمیزی ، غیر اخلافی زبان استعمال کی گئی

اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا مگر تاحال مزکورہ شخص کے خلاف کارروائی نہ کرنا اور پی ٹی وی میں داخلے پر پابندی نہ لگا ناشرم اور افسوس کا باعث ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ شخص کی جانب سے بزدلانہ اور غیر اخلاقی عمل کسی طور پر بھی برداشت کے قابل نہیں ہے اور یہ عمل قبائلی روایات کے بھی بالکل منافی ہے جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جاسکتی بیان میں خبردار کیا گیا ہے

کہ اگر مزکورہ شخص کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم فنکاروں کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے اور اس سلسلہ میں راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوگا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ کی حدود میں نورخان نامی بدنام زمانہ شخص کی کھلم کھلا بدمعاشی اور اُس کے خلاف کارروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے اور اس عمل کے بعد کوئٹہ مرکز میں کام کررہی خواتین فنکاراوں میں تحفظات جنم لینے لگے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں