157

فنکاروں کے مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن کی فلاح وبہبود کے لیے کام جاری ہے،انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

فنکاروں کے مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن کی فلاح وبہبود کے لیے کام جاری ہے،انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان کے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا ، فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور اُن کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے فنکار قوم و ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اُنہیں مشکلات کے دلدل سے نکالنے کے لیے ایک مثبت اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، چیئر پرسن شائستہ صنم ، صدر ملک سعید احمد اعوان، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، تاج محمد تاجل ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل، نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، صلاح الدین مشوانی ، سلیم لانگو اور وحید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے اُنہوں نے کہا ہے

کہ بلوچستان کے فنکاروں کو درپیش مسائل اور اُن کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی اس سلسلہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،گورنر بلوچستان ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری ثقافت و محکمہ ثقافت کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی فلاح وبہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیا جاسکے

اُنہوںنے فورم کے اراکین فنکاروں کی فلاح وبہبود اور اُن کے مسائل اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اُنہوں نے فنکاروں کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہا کہ انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم بلوچستان کا قیام صوبہ بھر کے فنکاروں کے لیے نیک شگون ہے جس سے اُن کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر ایک منظم اندز میں کام کیا جائے گا اُنہوں نے کہا

کہ صوبے کے فنکاروں کے وسیع تر مفادات کے لیے فورم میں شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ فورم کو مزید فعال بنایا جاسکے اور صوبہ بھر کے فنکاروں کے مسائل حل ہوسکیں ۔ جاری کردہ ۔ میڈیا سیل انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں