165

پی ٹی وی کوئٹہ کے سینئر ڈرامہ آرٹسٹ رفیق نتکانی کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

پی ٹی وی کوئٹہ کے سینئر ڈرامہ آرٹسٹ رفیق نتکانی کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، چیئر پرسن شائستہ صنم ، صدر ملک سعید احمد اعوان، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، تاج محمد تاجل ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل، نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، صلاح الدین مشوانی ،

سلیم لانگو اور وحید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی وی کوئٹہ کے معروف سینئر ڈرامہ آرٹسٹ رفیق نتکانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں اُنہوں نے رفیق نتکانی کی فنی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اُنہوں نے اپنے بیان میں پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبروجمیل کی دعاکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں