104

اسلام گڑھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں چکسواری محترمہ شگفتہ لطیف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انچارج معلمات حلقہ نمبر دو چکسواری سے خطاب

اسلام گڑھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں چکسواری محترمہ شگفتہ لطیف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انچارج معلمات حلقہ نمبر دو چکسواری سے خطاب

اسلام گڑھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں چکسواری محترمہ شگفتہ لطیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انچارج معلمات حلقہ نمبر دو چکسواری سے خطاب کرتےہوٸے کہا کہ آزادی کشمیر کے لیے قوم کو متحد ہو کربھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔یکجہتی کشمیر پاکستان کی طرف سے ہمارے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہے۔آزادی کی قدر و قیمت مقبوضہ کشمیر چھوڑنے والے جانتے ہیں

۔سینٸر مدرس محمد انور نے کہا کہ آزادی کے لیے اپنی جنگ خود لڑنا ہوگی۔پاکستان سے ہمارا ثقافتی,مذہبی اور سرحدی رشتہ ہے پاکستان نے ہمارا ہر محاذ پر ساتھ دیا ہے۔لیکن خواتین کو آزادی کے لیے نٸی نسل کو تیار کرنا ہوگا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سےمس نورین نے کیا جبکہ ہدیہ نعت مس مسرت شاہین نے پیش کیا

۔محترمہ شگفتہ لطیف نے کہا کہ خواتین معلمات نسل نو کی تربیت بھی کریں۔تاکہ کشمیر میں سےہی کوٸی طارق بن زیاد,ٹیپو سلطان اور محمد بن قاسم پیدا ہو۔معلمات خود بھی نماز کی پابندی کریں اور بچوں کو نماز کا پابند بناٸیں۔اس موقع پر خواتین معلمات نے آزادی کے حق میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔آخر میں آزادی کشمیر کے لیے دعا کرواٸی گٸی۔

https://studio.youtube.com/video/4H1kho96nBs/edit

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں