286

امہ رباب چانڈیو کی جانب سے برھان چانڈیو کی گرفتاری کیلئے میہڑ انڈس ہائی وے اٹک پمپ کے مقام پر احتجاجی دھرنا

امہ رباب چانڈیو کی جانب سے برھان چانڈیو کی گرفتاری کیلئے میہڑ انڈس ہائی وے اٹک پمپ کے مقام پر احتجاجی دھرنا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)امہ رباب چانڈیو کی جانب سے برھان چانڈیو کی گرفتاری کیلئے میہڑ انڈس ہائی وے اٹک پمپ کے مقام پر امہ رباب چانڈیو, جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی, ایڈووکیٹ شاہد حسین سومرو, غازی خان سولنگی, ایڈووکیٹ منور جتوئی پرویز چانڈیو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا ,

احتجاجی دھرنے میں سیاسی سماجی سول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں خواتین اور شہریوں نہ شرکت کی, امہ رباب چانڈیو نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سندھ پولیس کا فرض ہے ملزمان کو گرفتار کرے, پولیس کو اپنی ساکھ بچانے اور اپنے اوپر لگائے گئے داغ مٹانے کا وقت آگیا ہے

سندہ حکومت ہوش سے کام لیں ہم پر امن ہیں پر امن رہنے دیں پوری سندھ میرے ساتھ ہے عدالت نے ایم پی اے برہان چانڈیو کی ضمانت رد کی ہے پولیس کو چاہیے کے ملزم گرفتار کر کے قانون کے کٹھڑے میں لائے ام رباب نے کھا ہمارے دھرنے کا مقصد یہ ہی ہے کے فرار ملزم برہان چانڈیو کو گرفتار کیا جائے

اور پی پی سرکار کمیٹی تشکیل دے کر ان سرداروں کی میمبر شپ ختم کرے جب تک اس کیس کا حتمی فیصلہ نہیں آتا افسوس پی پی پی سرداروں کی ساتھاری بنی ہوئی ہے ام رباب نے مزید کھا مجھ سے انتظامیہ نے رابطہ کیا 24 گھنٹوں کی مہلت لی اس وقت تک کوئی رزلٹ سامنے نہیں آیا سندھ پولیس جاگیرداروں سرداروں کو ھوش سنبھالنا چاہیے ڈریں اس دن سے جب عوام ان سے حساب لیگی ام رباب کا کہنا تھا

سندہ پولیس جتنی سرداروں کو گرفتار کرنے میں تاخیر کریں گی اتنی ہماری تحریک مضبوط ہوگی امہ رباب چانڈیو سرداری نظام کے خلاف شدید نعرے بازی کروائی جبکہ 5 گہنٹون کے بعد دھرنے میں ایس ایس پی دادو عرفان سموں نے پہنچ کر امہ رباب کو قانونی طریقہ سے ساتھ دینے کی یقین دھانی کروائی اور کھا سندھ پولیس پر اعتماد کریں آپ کے ساتھ انصاف ہوگا امہ رباب چانڈیو کی جانب سے سندھ پولیس کو 24 گہنٹون کا الٹیمیٹم دے کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں