262

فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی کیمپس پر حملے پسپا کردیے، 4 دہشتگرد ہلاک

فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی کیمپس پر حملے پسپا کردیے، 4 دہشتگرد ہلاک

فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی کیمپس پر حملے پسپا کردیے، 4 دہشتگرد ہلاک

پنجگور میں جوان شہید، نوشکی میں ایک افسر زخمی ہوا، نوشکی میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے، آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل
پنجگور میں جوان شہید، نوشکی میں ایک افسر زخمی ہوا، نوشکی میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے، آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی کیمپس پر حملے پسپا کردیے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہوا جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پنجگور میں بھی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگورمیں سکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں اورزخمی ہونے والوں کا تعین کیاجارہا ہے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے دونوں حملوں کو کامیابی کے ساتھ پسپا کردیا گیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

https://youtu.be/UbrVZXuAL-A

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں