235

پاکستانی عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاکستانی عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب اگر پاکستانیوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انکی بنیادی ضروریات کی اشیاء سستی کردیں، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی پرچی 10 روپے کی کردیں، پیٹرول سستا اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کریں، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے،

عوام کے لیے گھر کے عام اخراجات کئی گنا بڑھادیے گئے ہیں اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول تقریبا” ناممکن بنادیا گیا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اگر انکی پریشانیوں کا تدارک نا ہوا تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیے میری وزیراعظم صاحب آپ سے اپیل ہے کہ جن پاکستانیوں نے آپ کو ووٹ دیگر وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایا ہے انکے ساتھ ظلم عظیم نا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں