209

اسلام گڑھ نیشنل ایجوکیشنل ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ میں آئی ٹی اینڈ اوور سیز وزیر چودھری محمداقبال کا دورہ

اسلام گڑھ نیشنل ایجوکیشنل ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ میں آئی ٹی اینڈ اوور سیز وزیر چودھری محمداقبال کا دورہ

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ)نیشنل ایجوکیشنل ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ میں آئی ٹی اینڈ اوور سیز وزیر چودھری محمداقبال کا دورہ۔صدر وجنرل سیکرٹری نے انھیں عوام علاقہ کو دی جانے والی سہولیات پر بریفننگ دی۔انھوں نے سوسائٹی کے لیے بیرون ملک مدد کرنے والے لوگوں کے جذبہ کو سراہتے ہوئے

خدمت خلق کے جذبہ کی تعریف کی۔انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے۔رضا کارانہ طور پر پر مقامی لوگوں کی طرف سے ادارے کو چلانا اور اپنی مدد آپ کے تحت غریب غرباء کی مدد کرنے سے اللّٰہ تعالیٰ خوش بھی ہوتا ہے اور انسان کی دنیا و آخرت بہتر ہوتی ہے

۔سوسائٹی تعلیم اور صحت کے لیے غریب لوگوں کی معاونت سے ان کی حقیقی ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے۔انھوں نے کہا بیرون ملک بسنے والے لوگ آج بھی دلی طور پر اپنے وطن میں آباد ہیں اور ہر لمحہ اپنے لوگوں کو عملی طور پر یاد رکھتے ہیں۔میں سوسائٹی کے لیے ہر ممکنہ مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں