اسلام گڑھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں اسلام گڑھ محترمہ شگفتہ لطیف کا گورنمنٹ پرائمری سکول پیرگلی کا دورہ 230

اسلام گڑھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں اسلام گڑھ محترمہ شگفتہ لطیف کا گورنمنٹ پرائمری سکول پیرگلی کا دورہ

اسلام گڑھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں اسلام گڑھ محترمہ شگفتہ لطیف کا گورنمنٹ پرائمری سکول پیرگلی کا دورہ

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں اسلام گڑھ محترمہ شگفتہ لطیف نے آج گورنمنٹ پرائمری سکول پیرگلی کا دورہ کیا۔ادارہ ہذا کی نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے انچارج معلمہ کو پابند رہنے کے احکامات کیے ادارے کی تعمیر واصلاحات کے سلسلہ میں عوام علاقہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی ادارے کے تعمیراتی واصلاحی معاملات کو یکسوع کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کیا کرے گی

۔انچارچ ادارہ بچوں کی تعلیم و تربیت ودیگر درپیش آمدہ معاملات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرے گی اور کمیٹی عوام علاقہ کے ساتھ ملکر ان کو حل کرنے کی کوشش کرے گی کمیٹی کے سربراہ محمد یوسف اور حاجی محمد فضل حسین نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ شگفتہ لطیف کو ادارے کے دیگر مساہل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ شگفتہ لطیف نے کہا کہ محکمہ تعلیم آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا تاہم عوام علاقہ کے تعاون سے ہی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں